گورنر سندھ سے پاکستان نیوی وارکالج لاہور کے کمانڈنٹ ریئرایڈمرل کی ملاقات

Published On 11 January,2024 09:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان نیوی وارکالج لاہور کے کمانڈنٹ ریئرایڈمرل اظہر محمود نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت، سمندری حدود کی نگہبانی میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اقوام عالم کی بحری افواج میں پاک بحریہ کو نمایاں ترین مقام حاصل ہے، پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت دنیا کی کسی بحری فوج سے کم نہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سمندی حدود کی نگہبانی کے ساتھ ساتھ سمگلنگ کی روک تھام میں بھی پاک بحریہ نمایاں کردارادا کر رہی ہے، ریئرایڈمرل اظہر محمود نے گورنر سندھ کے ہمراہ قائداعظم روم کا دورہ بھی کیا۔