اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے سائبر کرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا، علیمہ خان کیخلاف انکوائری کا حکم دھمکیاں، معاشرے میں انتشار پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر ہونے والا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں: حامد خان
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔
عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔