9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں کل تک توسیع

Published On 02 February,2024 11:25 am

لاہور: (دنیانیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت میں کل تین فروری تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ، سینئر کونسل سلمان صفدر کے جونئیر عدالت پیش ہوئے ، جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد عدالت میں مصروف ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کرائی جائے گی۔

پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے کہا کہ تین مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہو چکا ہے ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے سینئر کونسل سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، عدالت نے کل3  فروری تک سماعت ملتوی کردی ۔