دوران عدت نکاح کیس کی ساڑھے 10 گھنٹے طویل سماعت، گواہوں کے بیان قلمبند

Published On 01 February,2024 09:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دوران عدت نکاح کے کیس کی ساڑھے دس گھنٹے طویل سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیان بھی قلمبند کیے گئے۔

کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، شکایت کنندہ خاور مانیکا، نکاح خوان مفتی سعید، گواہ عون چودھری اور ملازم لطیف کا بیان قلمبند کیا گیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے دو گواہان خاور مانیکا اور عون چودھری پر جرح مکمل کر لی، کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی ہو گئی۔