190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Published On 01 February,2024 10:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی۔

فاضل جج محمد بشیرکی عدم دستیابی کے باعث سماعت 10 فروری تک ملتوی کی گئی ہے۔

کارروائی ملتوی ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔