تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کر دیئے

Published On 01 February,2024 07:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی کی ناقابل واپسی فیس 50 ہزار مقرر کی گئی، تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پینل فیس ایک لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔

امیدواروں کو نامزدگی فیس بینک ڈرافٹ کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، نامزدگی فارم کے ساتھ تجویز وتائید کنندگان کا پارٹی ممبر شپ کارڈ لگانا لازمی ہوگا۔

پی ٹی آئی ممبران پارٹی ممبر شپ کارڈ رابطہ ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے