اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کشمور میں ایک سیاسی جماعت کی انتخابی مہم میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 4، این اے 191 میں ایک سیاسی جماعت کی مہم میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی گئی، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔