یہ انتخابات نہیں کراچی کا ریفرنڈم ہے: فاروق ستار

Published On 01 February,2024 07:09 pm

کراچی :( دنیا نیوز) ڈپٹی کنونیئرایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ انتخابات نہیں کراچی کا ریفرنڈم ہے۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریفرنڈم میں ایم کیوایم کےامیدواروں کوبھاری کامیابی ملے گی، اس بارجوکامیابی ہوگی وہ شاید پہلے کبھی نہ ہوئی ہو، شہر قائد میں ہر قوم کا شہری رہتا ہے، ایم کیوایم کوروایتی ووٹوں کےعلاوہ بھی بھاری تعداد میں ووٹ ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رسول کالونی میں اس سےقبل ایم کیوایم کی کوئی یونین کونسل کی سیٹ نہیں تھی، اب گجربرادری کے افراد اس علاقے میں ایم کیوایم کا حصہ بن چکے ہیں ہمیں خوشی ہے گجربرادری کےسارے ووٹ ایم کیوایم کو ملیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد،لاہور،لاڑکانہ، نواب شاہ بھی چلتا ہے، کراچی کے پندرہ سالوں سے تعمیراتی منصوبے ردی کی ٹوکری میں پڑے ہیں ،الیکشن میں ایم کیو ایم کامیاب ہو کر اسے مکمل کرے گی۔

ڈپٹی کنونیئر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کراچی میں رہنے والے کچےکےڈاکوؤں کودوبارہ کچے کے علاقے میں بھیجیں گے۔