کراچی: صدر میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکا

Published On 02 February,2024 10:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صدر میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکا ہو گیا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے مقام سے ٹائمر ڈیوائس اور 12 وولٹ کی بیٹری ملی، دھماکا ڈیٹونیٹر اور تقریباً 400 گرام بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا جسے سافٹ کنٹینر میں تیار کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضلع ساؤتھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گی اکہ میڈیا رپورٹس کےمطابق صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کی حدود میں دھماکا ہوا ہے، اس حوالے سے فوری رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جائے۔