مری: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر تجارت برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچ گئے۔
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے یو اے ای کے وزیر ثانی بن احمد کو مری کا دورہ کرایا، اس موقع پر یو اے ای کے وزیر تجارت نے مری میں برف سے ڈھکے پہاڑوں پر تصاویر بھی بنوائیں۔
حکام نے کہا ہے کہ یو اے ای کے وزیر تجارت نے ملکہ کوہسار مری کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
— Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) February 2, 2024
اس موقع پر نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے خوبصورت ملکوں میں شامل ہے، پاکستان کے سیاحتی مقامات خوبصورتی میں بے مثال ہیں۔