اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت تجارت کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت کی 2 روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد آمد ہوئی۔
وفاقی وزیر تجارت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ڈاکٹر ثانی بن احمد کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
وزیر صنعت و تجارت و وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ یو اے ای کے وزیر تجارت کے دورہ سے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، تجارتی حجم کو بڑھانے اور پاکستان میں یواے ای کی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
— Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) February 1, 2024