کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی جانب انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کی تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں مسلم، سکھ، ہندوؤں، بدھ اورعیسائی مذاہب کے افراد شامل تھے، تقریب میں یو اے ای اور پاکستان کی دوستی کا پیغام دیا گیا۔
اس موقع پر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ تقریب کا مقصد پاکستان میں امن وآشتی اور سماجی استحکام کو بڑھانا ہے، دین اسلام انسانیت اور مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، دنیا کے کسی مذہب کی بنیادی تعلیمات نفرت اور دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتیں۔
— UAEConsulatekarachi (@UAE_karachi) February 2, 2024
قونصل جنرل یو اے ای نے کہا کہ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا بھر میں امن و محبت اور بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔
بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ اس طرح کی محفلیں تمام ممالک میں دوستانہ و برادرانہ تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔