انتخابات: ن لیگ کے قائد نوازشریف شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے

Published On 05 February,2024 05:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024ء میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے۔

نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے، نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز کا ووٹ حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے، حلقہ این اے 128 میں ن لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے۔

حلقہ این اے 128 سے ن لیگ کا کوئی امیدوار نہیں کھڑا، حلقہ این اے 128 میں آئی پی پی کے عون چودھری عقاب کے نشان پر کھڑے ہیں، نوازشریف عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری کے مخالف عطا تارڑ کو ووٹ کاسٹ کریں گی۔

مریم نوازشریف کا ووٹ حلقہ این اے 127 میں رجسٹرڈ ہے، مریم نواز کا ووٹ گورنمنٹ ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں رجسٹرڈ ہے۔