لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ پولنگ میٹریل کی پیکنگ اور ریٹرننگ افسران کو ترسیل کا عمل جاری ہے، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر سکیورٹی ، ٹرانسپورٹ ، مواصلاتی اور ایمرجنسی پلان تیار ہے، تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اپنے متعلقہ اضلاع میں پولنگ سٹیشنز کے قیام کی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں۔
اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔