کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دو دن بعد ہم نے اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے۔
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت لائنزایریا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی شٹر ڈاؤن کی ضرورت نہیں اب جبر کو شکست ہوگئی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فجرکی نماز کے بعد قوم کا فرض پورا کرنا ہے، تمام ووٹرز نے قطار میں کھڑا ہوکر ووٹ پر مہر لگانی ہے، اب ضمانت ضبط نہیں کرنی دشمنوں کے حوصلے بھی توڑ دینے ہیں، میں اگر ایم کیوایم میں نہ بھی ہوتا تو بھی ایم کیوایم میری ہوتی۔
ایم کیو ایم کے کنوینر نے مزید کہا کہ میں احسان فراموش نہیں، ایمان کے بعد سب سے بڑا اثاثہ شناخت ہوتی ہے، میرا ووٹ میری قوم کی امانت ہے۔