اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد پولیس نے راجہ ناصر کے راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہونے کا بیان دے دیا، اے آئی جی اسلام آباد پولیس عدالت میں پیش ہوئے، اے آئی جی پولیس نے بتایا کہ راجہ ناصر کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
عدالت نے راجہ ناصر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا کہ سی پی او راولپنڈی راجہ ناصر کو عدالت میں پیش کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او مورگاہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔