کراچی: این اے 241 سے تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کو شکست

Published On 10 February,2024 03:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے حلقہ این اے 241 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان بھی ہار گئے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 241 جنوبی 3 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو شکست دے دی، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ خرم شیر زمان 48 ہزار 610 ووٹ لے سکے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے آزاد امیدوار خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 30 گھنٹے کے بعد آنے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ جس نشست پر بھاری لیڈ کے ساتھ جیت رہا تھا وہاں ہار گیا ہوں۔