لاہور ہائیکورٹ: 20 حلقوں میں نتائج کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Published On 10 February,2024 06:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز، عبدالعلیم خان ،خواجہ آصف، عطا تارڑ سمیت 20حلقوں میں نتائج کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلیں۔

ذرائع کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 20حلقوں میں نتائج کے خلاف درخواستوں پر12فروری کو سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے تمام درخواستوں سے متعلق کاز لسٹ جاری کردی۔