راولپنڈی: (دنیا نیوز) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحری مشق سی سپارک 2024 کے دوران بحری جہازوں، کوسٹل اور کریک ایریاز کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اورماڑہ، کیٹی بندر اور شاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا جس کے دوران پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں، جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کے بےلوث لگن اورعزم کو سراہا اور کہا کہ دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) February 15, 2024
مشق میں پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثوں کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، سپیشل فورسز اور پاک میرینز ، پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں، 25 جنوری سے جاری مشق سی سپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لینا ہے۔