پی کے 90: غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب عالم کامیاب

Published On 15 February,2024 07:58 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) حلقہ پی کے 90 کوہاٹ کے مکمل 169 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔

تمام 169 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب عالم 45970 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار امجد آفریدی 34364 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔