راولپنڈی: (دنیا نیوز) الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف: کمشنر راولپنڈی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
واضح رہے کہ لیاقت علی چٹھہ نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔