کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی کہی باتوں پر غور و فکر کرنے کی ضرورت نہیں، کمشنر کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی جو کررہی ہے وہ اپنی ذاتی انا کے لیے کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی منتخب حکومت نے ایک اینٹ لگانے کا تو کام نہیں کیا، پی ٹی آئی والے پریس کانفرنس کر رہے ہیں لیکن ان کی کارکردگی صفر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے صرف سوشل میڈیا پر اپنے رزلٹ دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر دکھائے جانے والے رزلٹ پی ٹی آئی والے الیکشن کمیشن ٹریبونل نہیں لے کر گئے، رزلٹ کے نوٹیفکیشن ایم کیو ایم کے آ رہے ہیں کیونکہ ہم نے سوشل میڈیا پر رزلٹ نہیں دکھائے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عجیب سے تماشا برپا کیا گیا ہے، سوشل میڈیا کو باہر سے بیٹھ کر کنٹرول کیا جا رہا ہے، اس ملک کیلئے تمام لوگ ایک دوسرے کو معاف کریں اور اس کے بارے میں کچھ سوچیں۔