پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر نیم رضا مندی ظاہر کردی

Published On 18 February,2024 05:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر نیم رضا مندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹیوں کے مذاکرات میں ٹھوس پیشرفت ہوئی ہے، دونوں جماعتوں کی کمیٹی نے مجوزہ وفاقی کابینہ، سپیکر، چیئرمین سینیٹ کے عہدوں کی تقسیم پر بات کی، پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں بھی مشروط شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں جماعتوں کی کمیٹی مختلف امور پر مزید مشاورت کررہی ہے، صدارتی الیکشن اور دیگر حکومتی و پارلیمانی معاملات پر بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔