اسلام آباد: (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں بھی سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے مذکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سہ فریقی اتحاد کا اعلان آج باقاعدہ پریس کانفرنس میں کیاجائےگا۔
واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے، بعض اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل سے اتحاد وفاق اور پنجاب کی سطح پر ہو گا۔