ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت کل ہو گی

Published On 19 February,2024 11:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت کل ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ 12 برس قبل 2011ء میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 186 کے تحت بھٹو کی عدالتی حکم سے پھانسی کے فیصلے پر ایک ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس کیس کی پہلی سماعت 2 جنوری 2012 کو جبکہ آخری 12 نومبر 2012 کو ہوئی، پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں 11 رکنی لارجر بنچ نے کی تھیں۔