سندھ پبلک سروس کمیشن کا آج ہونے والا ٹیسٹ منسوخ

Published On 20 February,2024 02:26 pm

کراچی : (دنیانیوز) سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے گریڈ 16 کے ٹیچرز کا آج ہونے والا ٹیسٹ منسوخ کر دیا۔

کمیشن کے مطابق پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات ملی تھیں، کمیشن کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو تحمل سے رہنے کی ہدایت کرتے ہیں، ترجمان چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی ہدایت کے مطابق معاملے کی تحقیق کر رہے ہیں، منسوخ کیے گئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔