پی ایس 18 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج، جام مہتاب ڈہر کامیاب

Published On 15 February,2024 08:07 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) سندھ کے حلقہ پی ایس 18 اوباڑو کے تمام 188 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔

پی ایس 18 اوباڑو کے تمام 188 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر 57878 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی کے 90: غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب عالم کامیاب

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار سردار شہریار شر 55678 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔