اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ بنی گالا کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اسلام آباد کی مقامی عدالت پہنچے، سینیٹر فیصل جاوید نے خود کو سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں سرنڈر کیا، فیصل جاوید خان کی جانب سے سردارمصروف عدالت پیش ہوئے۔
سول جج قدرت اللہ نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔
یاد رہے کہ فیصل جاوید خان کے خلاف تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج ہے جبکہ عدم حاضری پرعدالت نے فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔