بانی پی ٹی آئی کی القادر ٹرسٹ کیس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Published On 21 February,2024 03:03 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی القادر ٹرسٹ کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ۔

اس حوالے سے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بنچ تشکیل دے دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 26 فروری کو سماعت کرے گا۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، بانی پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔