کراچی (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لگاتار تیسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس میں حلف اٹھانے کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ساتھ سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی شریک ہوئے۔