بطور سپیکر سندھ اسمبلی کوشش کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان برج بنوں: آغا سراج درانی

Published On 25 February,2024 05:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ بطور سپیکر سندھ اسمبلی کوشش کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان برج بنوں۔

سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ مرادعلی شاہ کا شکر گزار ہوں، اپنی بہن فریال تالپور کا شکر گزار ہوں، میری پریشانی میں جس طرح میری فیملی کے ساتھ رہیں کبھی نہیں بھول سکتا، اپنے پارٹی چیئرمین پر فخر ہے، یہ وہ ہاؤس ہے جس نے پاکستان بنایا ہے۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ ہر ممبر کا فرض ہے کہ وہ اس ہاؤس کا تحفظ کرے، لانڈھی جیل سے آتا تھا، اجلاس میں ایک مرتبہ جیل سے آتے ہوئے بکتر بند ہوگئی، پولیس والوں کے ساتھ مل کر بکتر بند کو دھکا لگایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے بھی کچھ پوچھنا ہو تو میرے پاس آجائے، وزٹر گیلری میں ورکر بیٹھے ہیں ان پر بھی فخر ہے۔