پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

Published On 26 February,2024 04:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔

مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے، ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو36 ووٹ ملے، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں نے ایوان میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

سندھ اسمبلی کا ایوان 168 ارکان پر مشتمل ہے، 158 نومنتخب ارکان حلف اٹھا چکے، پیپلز پارٹی کے 112، ایم کیو ایم کے 36 ارکان نے حلف لیا، 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔