کراچی: (دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ صدر کی طرف سے نئی منتخب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تاخیر اپنے اختیار کا ناجائزاستعمال ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ صدر پرلازم ہے کہ وہ وزیراعظم کی سمری پر بلاتاخیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں تاکہ قومی اسمبلی متحرک ہو، صدر ایک شخص کی وفاداری کے بجائے آئین کی پاسداری کریں، یاد رہے یہ وہی صدر ہے جس نے ماضی میں قومی اسمبلی کو غیر آئینی طریقے سے ختم کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ماضی کی طرح آئین سے کھیلنے سے گریز کریں، صدر عارف علوی کی ہر آئین شکنی اورعہدے کا غلط استعمال تاریخ کا حصہ رہے گا، قومی اسمبلی کے انتخابات مکمل ہوچکے، صدرقومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔