کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ پاک فوج بارشوں سے متاثرہ گوادر میں ریسکیو آپریشن کی قیادت کررہی ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں خوراک پہنچا رہے ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی نکالا جائے، گوادر کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گوادر میں ایسی بارشیں گزشتہ 16 سال میں نہیں دیکھیں۔