کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ، جمعیت علمائے اسلام کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت اعلیٰ کے لئے جمعیت علمائے اسلام نے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا، حکومت سازی کے لئے اے این پی اور بی این پی کے رابطے بھی بڑھ گئے۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے لئے بھی امیدوار میدان میں لائے گی، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر سیاسی جماعتوں کی کوئٹہ میں منگل کو بیٹھک ہوگی۔