بلوچستان : سات روزہ انسداد پولیومہم کا آج دوسرا روز

Published On 27 February,2024 09:59 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کے دوران 26لاکھ55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب اور سندھ بھر میں بھی سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، مہم میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
 

Advertisement