سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 فروری سے ہو گا

Published On 22 February,2024 07:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 فروری سے ہو گا۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم کے زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا ایک اہم اجلاس ہوا۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کہا ہے کہ 7 روزہ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں انسداد پولیو مہم میں 80 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور سپروائزرز حصہ لیں گے جو مہم کے دوران 10.6 ملین سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائیں گے۔