کوئٹہ: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی قیادت سے رابطہ کرلیا۔
رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کا جے یو آئی کے صوبائی امیر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، پیپلزپارٹی کی قیادت کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام حکومتی اتحاد کا حصہ بنے، بلوچستان میں جمعیت، ن لیگ اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ ملکر مضبوط حکومت بنائیں گے۔
صوبائی امیر نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے۔
جمعیت علمائے اسلام کے نیشنل پارٹی اور دیگرجماعتوں سے بھی صلاح مشورے جاری ہیں۔