مسلم لیگ ن نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا

Published On 02 March,2024 09:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔

سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نئے وزیراعظم کے انتخاب کے معاملہ پر قومی اسمبلی اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا، وزیر اعظم کے انتخاب کے علاوہ ایوان میں کوئی اور کارروائی نہیں ہوگی۔