کراچی: (دنیا نیوز) ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر پیشہ ور گداگروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کراچی پولیس آفس میں پیشہ ور گدا گروں کیخلاف اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی، کراچی رینج کے تینوں زونز ڈی آئی جیز اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ مقدس میں شاپنگ مالز، بازاروں، چوراہوں، ٹریفک سگنلز مساجد وامام بارگاہوں کے باہر بھیک مانگنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔