کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم ہلاک

Published On 05 March,2024 06:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم مارا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے خطرناک ملزموں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ نمبر دو کے قریب کارروائی کی گئی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی اور دیگر تھانوں میں اغوا، قتل سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، ملزم کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی، ہلاک ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔