قاضی احمد: (دنیا نیوز) شہید بینظیر آباد کے علاقے قاضی احمد میں نوجوان کی گرفتاری کیخلاف لواحقین نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے گاؤں شیر علی کھوسو کے رہائشی خواتین اور مردوں نے مقامی پولیس کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے روڈ بلاک کر دی، لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے نوجوان کو گرفتار کر کے غائب کر دیا، پولیس ہمارے نوجوان کو فوری طور پر رہا کرے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی کی اور متعدد خواتین اور بچوں کو پولیس موبائل میں بھر کر تھانے منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے دو گھنٹے سے قومی شاہراہ بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دی تھی، مذاکرات ناکام ہونے اور سڑک کھولنے سے انکار پر کارروائی کی۔