لاڑکانہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی

Published On 05 March,2024 04:42 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لاڑکانہ میں رشید وگن کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر ایک شادی کی تقریب میں آئے ہوئے رشتہ دار نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے خاتون اور بچے سمیت تینوں افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔