کراچی: (دنیانیوز) کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالب علم لاریب کے قتل کے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کےوالد محمد حسین کی مدعیت میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا ، مقدمہ میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق لاریب اپنے دوست عابد کے ساتھ گھر آرہا تھا، موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے لاریب اور اس کے دوست سے لوٹ مار کی، لاریب سے پرس اور موبائل فون اوراس کے دوست سے2ہزارروپے چھینے، لاریب نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اس کے چہرے پر گولی مار دی۔
متن میں کہا گیا کہ علاقہ مکینوں نے لاریب کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گیا، پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی،مقتول بی بی اے فائنل ائیر کا طالب علم اور بیسک اکاؤنٹ پر مبنی کتاب کا مصنف بھی تھا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا گیا تھا ۔