لاہور: (دنیا نیوز) امیر بالاج ٹیپو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے کر اس کے مالک کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی، ملزموں نے گاڑی کو رینٹ پر لیا تھا، گرفتار ہونے والے ملزم کا نام حسنین حیدر ہے، اس واقعہ میں اب تک کل 7 ملزم گرفتار ہو چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اب تک گرفتار ہونے والے ملزموں میں احسن شاہ، ملک سہیل، مزمل احمد، ہارون علی، اصغر اور حسنین حیدر شامل ہیں، تمام ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔