اے این ایف کی کارروائیاں، 122 کلومنشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار

Published On 06 March,2024 09:36 am

اسلام آباد : (دنیانیوز) اےاین ایف نے ملک بھر میں 11 کارروائیوں کے دوران 122 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ12ملزمان گرفتار کیے گئے۔

اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، لاہور، خیبر، فیصل آباد، بلوچستان، حیدرآباد، پشاور،گلگت اورجہلم میں کی گئیں، کارروائی کےدوران 43 کلو افیون،22 کلو میتھا ڈون،54 کلو900گرام چرس برآمدکی گئی۔

حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 2 کلو50 گرام آئس، 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، کارروائی میں تین 30 بور پستولیں بمعہ 7 میگزین اور 15 راؤنڈ بھی برآمد کی گئی ۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔