کنڈیارو: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ،3 افراد جاں بحق

Published On 12 March,2024 09:06 am

کنڈیارو: (دنیانیوز) کنڈیارو قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اورپولیس موقع پر پہنچ گئیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کے لیے جا رہے تھے، پولیس نے لاشوں کو کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔