پشاور: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ الطاف خان نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔
الطاف خان گزشتہ ایک سال سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعینات تھے، الطاف خان نے استعفیٰ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کردیا، سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استعفیٰ میں ذاتی وجوہات بیان کی ہیں۔
الطاف خان کو گزشتہ نگران حکومت میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے لئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا گیا تھا، الطاف خان نے کہا کہ ذاتی وکالت دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہوں۔