پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ملتوی ہونے والے انتخابات کی دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
قومی و صوبائی اسمبلی کے ملتوی ہونے والے حلقوں پر 21 اپریل کو پولنگ ہوگی، 16 سے 18 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں، صوبے کے دو قومی اور دو صوبائی حلقوں پر الیکشن ملتوی ہوئے تھے۔
این اے 8 باجوڑ اور این اے 44 ڈی آئی خان پر الیکشن ملتوی ہوا تھا، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ پر بھی دوبارہ الیکشن ہوگا، ان تمام حلقوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی ہوا تھا۔