اسلام آباد :(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر کردیئے۔
ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7، 7 جنرل نشستوں، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 2،2 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، پنجاب اور سندھ سے ایک، ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا۔
درائع نے کہا کہ کہ چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر مقرر کئے گئے ہیں۔